
لیبیا کشتی حادثہ 2024 میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب بدنام زمانہ انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا گیا – تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل
ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی کاروائیاں
لیبیا کشتی حادثہ 2024 میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی سمگلر محمد اشرف اقبال عرف اشرف سلیمی گرفتار
ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں پھالیہ منڈی بہاوالدین سے گرفتار کیا گیا
ملزم کے خلاف کمپوزٹ سرکل گجرات میں 5 مقدمات درج ہیں
ملزم دسمبر 2024 کے لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث پایا گیا
ملزم نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر یورپ بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے بٹورے
ملزم نے شہریوں کو غیر قانونی طور بیرون ملک بھجوانے کے لیے فی کس 25 لاکھ وصول کیے
ملزم نے 5 شہریوں سے مجموعی طور پر 1 کروڑ 25 لاکھ روپے ہتھیائے
ملزم نے شہریوں کو کشتی کے ذریعے لیبیا سے یورپ بھجوایا
دوران سفر کشتی کو حادثہ پیش آیا اور 5 شہریوں کی موت واقع ہوئی
ڈائریکٹر گوجرانوالہ زون کی ہدایات پر ملزم سے تفتیش کے لیے جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے
جے آئی ٹی کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نعیم اختر کر رہے ہیں
جے آئی ٹی میں سب انسپکٹر اعجاز حسین ، محمد ندیم اور ارتضیٰ انصر شامل
اسٹنٹ ڈائریکٹر لاء علی رضا وڑائچ جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم کی قانونی معاونت کریں گے
جے آئی ٹی ہفتہ وار بنیادوں پر ڈائریکٹر گوجرانوالہ زون کو رپورٹ پیش کرے گی
کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ ڈائریکٹر گجرانوالہ زون عبدالقادر قمر
انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں: ڈائریکٹر گجرانوالہ زون
کشتی حادثے میں ملوث ایجنٹوں کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے. ڈائریکٹر گجرانوالہ زون عبدالقادر قمر
ملک کے تمام ائرپورٹس پر تعینات افسران ایجنٹوں کے گرفتاری کے لئے کڑی نگرانی کر رہے ہیں۔ ڈائریکٹر گجرانوالہ زون
معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ڈائریکٹر عبدالقادر قمر
انسانی سمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے ڈائریکٹر گجرانوالہ زون
گرفتار انسانی سمگلروں کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دلوائی جائیں گی، عبدالقادر قمر
بین الاقوامی سطح پر انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کیا جائے گا، ڈائریکٹر گجرانوالہ زون
ترجمان ایف آئی اے



