اہم خبریںکھیل

یوم یکجہتی کشمیر فٹ بال ٹورنامنٹ میں الفیصل کلب، مہران کلب، فالکن کلب اور نشتر کلب راولپنڈی کی ٹیمیں سیمی فائنل پہنچ گئیں

اسلام آباد (این این آئی) الفیصل فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری یوم یکجہتی کشمیر فٹ بال ٹورنامنٹ میں الفیصل کلب، مہران کلب، فالکن کلب اور نشتر کلب راولپنڈی کی ٹیمیں سیمی فائنل پہنچ گئیں۔ کراچی کمپنی گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل مہران کلب نے ماڈل ٹاؤن کلب کو 2-1 سے، دوسرے کوارٹر فائنل میں الفیصل کلب نے جناح کلب کو 2-1 سے، فالکن کلب نے ہما کلب 6-5 پنلٹی ککس سے اور نشتر کلب راولپنڈی نے اسد کلب کو 4-1 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل اور فائنل (کل) بدھ کو کھیلا جائے گا، فائنل میچ کے مہمان خصوصی سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم ہونگے جو کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button