
دالبندین( این این آئی)بلوچستان نیشنل پارٹی تحصیل دالبندین کے کابینہ کا اجلاس پارٹی کے تحصیل آفس میں تحصیل صدر میر یار محمد مینگل منعقد ہوا ۔اجلاس کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوا اجلاس میں مختلف ایجنڈے رکھے گئے جن پر غور و غوص ہوا ۔اجلاس کی کاروائی ڈپٹی سیکرٹری محبوب بلوچ نے چلائی ۔اس موقع پر سینئر نائب صدر نور علی مینگل ڈپٹی سیکرٹری محبوب بلوچ جوائنٹ سیکرٹری وقار کشانی فنانس سیکرٹری لالہ لطیف ریکی ماہی گیر سیکرٹری حاجی امیر حمزہ نوتیزی ہیومن رائٹس سیکرٹری نصیر آحمد ریکی لیبر سیکرٹری طیب خان بلوچ پروفیشنل سیکرٹری داود ثناء انفارمیشن سیکرٹری خلیفہ سمیع الحق ایجباڑی موجود تھے تحصیل صدر یار محمد مینگل و کابینہ کے دیگر اراکین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی سیاست کامحور بلوچستان کے لوگوں کی خوشحالی اور وسائل پر دسترس ہیں اور پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے لوگوں کی اصل ترجمانی قومی اسمبلی صوبائی اسمبلی سمیت ہر فورم پر موثر انداز میں بلند کرکے اپنا حق ادا کردیا ہیں خپارٹی نے مختلف اوقات میں مختلف ہتھکنڈوں ظلم و زیادتیوں کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کرکے ثابت قدم رہا اور پارٹی قائدین و کارکنوں نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرکے نظریاتی و فکری کارکن ہونے کآ ثبوت دیا مگر کسی کے آگے نہیں جھکے ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ہر وقت مشکل وقت میں اپنے مظلوم و محکوم لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑا ہیں اور انشاء اللہ اب بھی قوم کی نمائندگی کا حق ادا کرنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان اپنے اندر اتحاد و اتفاق برقرار رکھ کر پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کا پیغام آگے لیجانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں اور پارٹی پروگرام کو آگے پہنچانے کیلئے اپنی جدوجہد تیز کردیں ۔




