
اسلام آباد (این این آئی)گرے ٹیلی فونی ٹریفک کی روک تھام کے حوالے سے جاری کوششوں کے سلسلے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ساتھ مل کر ملتان میں ایک اور کامیاب چھاپہ مارا۔یہ چھاپہ فورٹ ایونیو کالونی نزد ماڈل ٹاؤن ملتان میں مارا گیا جس میں 3 وی او آئی پی گیٹ ویز(32پورٹس)،1موبائل ہینڈسیٹ، 2 لیپ ٹاپس، 1 ٹی پی لنک1 اور 1انٹر نیٹ ڈیوائس قبضے میں لے لی گئیں۔ چھاپے کے دوران ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس حوالے سے مزیدتفتیش ابھی جاری ہے۔غیر قانونی ٹیلی فون ٹریفک کی روک تھام کے لئے یہ کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی لگاتار مانیٹرنگ، عزم اور مسلسل کوششوں اور ایف آئی اے کے تعاون کی بدولت ممکن ہو سکے۔



