پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، قانون میں جوسقم موجود تھا پارلیمنٹ اسے درست کررہی ہے ،فردوس عاشق اعوان

0 31

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، قانون میں جوسقم موجود تھا پارلیمنٹ اسے درست کررہی ہے ،ہماری سرحدوں اور خطے کی صورت حال کشیدہ ہے،موجودہ صورتحال میں سیاسی جماعتوں کو قومی مفاد مقدم رکھنا ہو گا،تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے پاک فوج کو تقویت دی جانی چاہیے،پارلیمان کی بالادستی ہی جمہوریت کی اصل روح ہے،جمہوری عمل سے ہی پارلیمنٹ میں لائی گئی ترامیم منظور کی جائینگی،قومی مفادات پر پارلیمنٹ میں یکجہتی کا مظاہرہ ہو گا،ووٹ کو عزت عمل سے دینی ہے الفاظ سے نہیں،سیاسی معاملات میں اختلاف رہیگا تاہم قومی معاملات پر یکجا ہیں۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہاکہ پارلیمنٹ میں انتہائی اہم قومی سلامتی کے مسئلے پر قانون سازی شروع ہوئی ہے، اس پر پوری قوم متحد ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ عوام کی بنائی ہوئی پارلیمنٹ سے قانونی سقم دور کیا جا رہا ہے، دشمن کو پتا ہونا چاہیے، پور ی قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ قومی یکجہتی کے مظاہرہ کرتے ہوئے افواج پاکستان کو تقویت دینی ہے، تمام جماعتوں کے لیڈرز کو اس معاملے ہر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی بردباری اور کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جمہورے حکومت کے وزیر اعظم نے جمہوری اٹھارٹی کو آگے بڑھایا ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیر اعظم نے پارلیمنٹرین سے خطاب میں بھی کہا پارلیمنٹرین کو عوام کو جواب دینا ہے، پارلیمنٹ کو بالادست کرکے پارلیمنٹرین عوام کے سامنے سرخرو ہوسکتا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پارلیمنٹ سے عوام کے حقوق کو آواز ملتی ہے، پارلیمنٹ کی سپرمیسی ہی جمہوریت کی اصل تصویر ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ آج پارلیمنٹ کو ہم نے مظبوط بنانا ہے، جمہوری پراسیس سے ہی یہ ترامیم کی جائیں گی۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پارلیمنٹ سے یکجہتی کی آواز اٹھے گی۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ ووٹ کو عزت ہم نے اپنے عمل سے دینی ہے الفاظ سے نہیں،پاکستان پہلے بعد میں کوئی اور چیز ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ ووٹ کو عزت دینے کی مطالبہ کرنے والوں نے حمایت کا اعلان کردیا ،کیا باقی معاملات میں بھی آپ ان کی حمایت حاصل کریں گے۔ معاون خصوصی نے کہاکہ دیر آئے درست آئے۔ انہوںنے کہاکہ نیب قوانین میں ترمیم بھی پارلیمنٹ میں آچکی ہے، پارلیمنٹ کو فیصلہ کرنا چاہئے کہ کیا کرنا ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ ساری اپوزیشن آپ کے ساتھ ہے یہ حالات کا جبر ہے یا پیچھے کچھ اور ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اس کے پیچھے قومی مفاد ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ آئینی اور قانونی مسئلہ ہے اسے سیاست زدہ نہ کیا جائے، سیاسی محاذ پر سیاسی نوک جھوک چلتی رہتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.