اہم خبریںبین الاقوامی

‘آزاد صحافت پر بڑھتے ہوئے حملے آمرانہ سوچ کو تقویت دینے کا باعث بن رہے ہیں’

ویانا: بین الاقوامی پریس انسٹی ٹیوٹ (آئی پی آئی) نے خبردار کیا ہے کہ آمرانہ سوچ اور غیر جانبدار حکومتوں کی جانب سے آزاد میڈیا کو دبانے کی کوششوں میں بتدریج اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

3 مئی کو ‘ورلڈ پریس فریڈم ڈے 2021’ منایا جارہا ہے اور اس حوالے سے آئی پی آئی کی ‘کووڈ 19 پرس فریڈم ٹریکر’ رپورٹ کا حوالہ دے کر کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں آزادی صحافت کی 635 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں

رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت کورونا کی وبا سے لڑرہا ہے جہاں آزادی صحافت سے متعلق سب سے زیادہ 84 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔

آئی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر باربرا ٹرونفی نے کہا کہ پریس کی آزادی پر کھلے عام حملوں میں اضافہ اور دنیا بھر میں آمرانہ اور غیر فکری سوچ رکھنے والی حکومتوں میں صحافیوں کو نشانہ بنانا جمہوری آزادیوں کے مستقبل کے لیے بد شگونی کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں بھی دیکھیں آزادیِ صحافت پر حملہ ہورہا ہے، حملوں کی حکمت عملی اور طریقوں کو دیگر حکومتیں بھی اپنا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت مخالف حکومتوں میں تیزی سے یہ احساس پیدا ہورہا ہے کہ وہ میڈیا کو خاموش کرسکتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button