اہم خبریںبین الاقوامی

یمن میں قید چھ سعودی شہری رہائی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

ریاض (این این آئی)یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے قائم کردہ عرب فوجی اتحاد نے بتایا ہے کہ یمن میں حوثی ملیشیا کی قید سے رہائی پانے والے چھ سعودی شہری وطن واپس پہنچ گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ یمن میں حوثی باغیوں سے بازیاب کرائے گئے چھ سعودی شہری الریاض کے شاہ سلمان ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد اپنے گھروں میں پہنچ گئے ۔ترجمان نے بتایا کہ یمن سے لائے گئے چھ سعودی شہریوں کا جہاز بدھ کی رات 10 بج کر 45 منٹ پر شاہ سلمان ہوائی اڈے پر اترا۔ ان کا کہنا تھا کہ رہائی پانے والوں کے استقبال کے لیے ان کے عزیز واقارب کی بڑی تعداد ہوائی اڈے پر موجود تھی۔ اس کے علاوہ ہوائی اڈے پر مشترکہ فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن ترکی بن عبدالعزیز اور دیگر اعلیٰ فوجی اور سول حکام نے ان کا استقبال کیا۔ عرب اتحادی فوج نے یمن میں قید سعودی شہریوں کی بازیابی کے لیے کردار ادا کرنے اور اسٹاک ہوم معاہدے کے تحت قیدیوں کی رہائی میں مدد کرنے پر بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کی کوششوں کو سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button