اہم خبریںبین الاقوامی
عراقی ملیشیائوں سے وابستہ عورتیں امریکی سفارت خانے پر سنگ باری میں شامل

بغداد(این این آئی)عراق میں امریکی سفارت خانے پر بلوائیوں کے حملوں کے بعد بغداد عالمی ذرائع ابلاغ کی توجہ کا مرکز ہے۔ امریکی میڈیا کی ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بغداد میں قائم امریکی سفارت خانے پر منگل کے روز کیے گئے حملے میں ملیشیائوں کے مرد کارکنوں کے ساتھ خواتین بھی پیش پیش تھیں۔ خواتین کو پلاسٹک کے تھیلوں میں پتھر بھر کر سفارت خانے پر پتھراؤ کرنے والوں کو فراہم کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ عراق کی شیعہ ملیشیائوں سے منسلک ان خواتین کو الزینبیات کی وفادار کا نام دیا گیا ۔ یہ خواتین پتھراؤ کے لیے لوازمہ جمع کر کے لاتیں اور امریکی سفارت خانے پر پتھرائو کرنے والے مردوں کو فراہم کرتی رہیں۔امریکی سفارت خانے پر یلغار کی سامنے آنے والی ویڈیوز میں مشتعل ھجوم کو امریکا مردہ باد کے نعرے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔




