وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ سے ملاقات، شہید ولید صالح بلوچ کے قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی

21

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہفتہ کے روز نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ کے ہاں جا کر ان کے بھائی شہید ولید صالح بلوچ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی اور لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے یقین دلایا کہ قاتلوں کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور انہیں انجامِ عبرت تک پہنچایا جائے گا۔

بعد ازاں وزیر اعلیٰ بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر محمد نواز کبزئی کے گھر بھی گئے، جہاں انہوں نے ان کے پوتے کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ “حکومت بلوچستان غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔”

Comments are closed.