کمشنر لورالائی ڈویژن کی ہدایت پر بارکھان میں 15 روزہ خصوصی صفائی مہم جاری، عوامی سطح پر سراہا گیا

19

کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ کی ہدایت پر بارکھان شہر میں جاری 15 روزہ خصوصی صفائی مہم تسلسل کے ساتھ جاری ہے اور عوام کی جانب سے اس اقدام کو بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

کمشنر کے حالیہ دورہ بارکھان کے دوران ناقص صفائی صورتحال پر اظہارِ برہمی کے بعد ضلعی اور میونسپل انتظامیہ نے اقدامات تیز کر دیے۔ ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسو کی ہدایت اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محمد جاوید کانسی کی نگرانی میں مہم کے آٹھویں روز بھی قباء مسجد، ویٹرنری ہسپتال، نزیر گلی، مین قباء روڈ اور دیگر علاقوں میں نالیوں، سڑکوں اور کچرے کی صفائی کا عمل جاری رہا۔

چیف آفیسر محمد جاوید کانسی نے کہا کہ “یہ مہم محض ایک کارروائی نہیں بلکہ ایک عزم ہے۔ ہم بارکھان کو صاف، صحت مند اور خوبصورت بنا کر دم لیں گے۔” انہوں نے کہا کہ روزانہ کی رپورٹ براہِ راست کمشنر آفس کو ارسال کی جا رہی ہے تاکہ کوئی علاقہ نظر انداز نہ ہو۔

Comments are closed.