پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن بلوچستان اسمبلی حاجی علی مدد جتک سے ان کے آبائی علاقے میں عمائدین، معتبرین اور عوام کی بڑی تعداد نے ملاقات کی

22

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ، یکم نومبر 2025ء

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن بلوچستان اسمبلی حاجی علی مدد جتک سے ان کے آبائی علاقے میں عمائدین، معتبرین اور عوام کی بڑی تعداد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر عوامی وفود نے علاقے کے مختلف مسائل، ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور عوامی سہولیات کی فراہمی سے متعلق اپنے تحفظات اور تجاویز پیش کیں۔

حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ علاقے کے مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اُن کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ماضی میں نظر انداز کیے گئے علاقوں کو اب ترقی کے مرکزی دھارے میں شامل کیا جا رہا ہے، جہاں رہائشی، تعلیمی، صحت اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے متعدد اسکیموں پر کام جاری ہے۔

انہوں نے وفود کو یقین دہانی کرائی کہ علاقے میں ترقی کا نیا انقلاب برپا ہوگا جس کے ثمرات ہر گھر تک پہنچیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے تعاون اور رہنمائی سے ہی حقیقی تبدیلی ممکن ہے، اور وہ دن رات علاقے کی خدمت کے لیے کوشاں ہیں۔

علاقے کے عوام نے حاجی علی مدد جتک کی عوامی خدمت، ترقیاتی اقدامات اور فعال قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں سے سریاب اور گردونواح کے علاقوں میں ترقیاتی عمل میں نمایاں تیزی آئی ہے۔ عوام نے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں علاقہ حقیقی معنوں میں خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

Comments are closed.