بلوچستانپاکستانتازہ ترین

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبائی وزراء میر شعیب نوشیروانی، بخت محمد کاکڑ اور راحیلہ حمید خان درانی کی سفارشات پر بلوچستان گرینڈ الائنس کے گرفتار ملازمین کی رہائی کا فیصلہ کیا ہے

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبائی وزراء میر شعیب نوشیروانی، بخت محمد کاکڑ اور راحیلہ حمید خان درانی کی سفارشات پر بلوچستان گرینڈ الائنس کے گرفتار ملازمین کی رہائی کا فیصلہ کیا ہے جبکہ باہمی بات چیت کے لیے میر شعیب نوشیروانی کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی حکومتی کمیٹی قائم کردی ہے جس میں صوبائی وزیر راحیلہ حمید خان درانی اور پارلیمانی سیکرٹری اسفندیار کاکڑ کے علاوہ بلوچستان گرینڈ الائنس کے نمائندے بھی شامل ہوں گے حکومتی وفد نے اس اقدام کو ملازمین کے ساتھ مفاہمت اور مسئلے کے پرامن حل کی طرف پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ملازمین کے مسائل سننے اور ان کا جائز حل نکالنے میں سنجیدہ ہے تشکیل دی گئی کمیٹی ملازمین کے فوری حل طلب مسائل پر مذاکرات کا آغاز 3 جولائی بروز جمعرات سے کرے گی اور اپنی سفارشات وزیر اعلیٰ بلوچستان کو منظوری کے لئے پیش کرے گی حکومتی وفد کی یقین دہانی پر بلوچستان گرینڈ الائنس نے جاری احتجاجی تحریک کو موخر کرنے کا اعلان کیا یہ اعلان گرینڈ الائنس کے رہنماؤں نے صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، راحیلہ حمید خان درانی سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر عبدالمالک کاکڑ، فیصل طارق خان ، حاجی محمد رمضان اچکزئی، سید اقبال شاہ و دیگر بھی موجود تھے

Related Articles

Back to top button