پاکستانتازہ ترین

گزشتہ روز سکردو سے گلگت جانے والی سیاحوں کی کرولا گاڑی نمبر LEH-2847 کی گمشدگی کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر فوری طور پر سرچ آپریشن کا آغاز کیا گیا

گزشتہ روز سکردو سے گلگت جانے والی سیاحوں کی کرولا گاڑی نمبر LEH-2847 کی گمشدگی کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر فوری طور پر سرچ آپریشن کا آغاز کیا گیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر روندو غلام علی اور اسسٹنٹ کمشنر روندو قاسم بٹ  کو فوری کارروائی کی ذمہ داری سونپی گئی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر روندو غلام علی کی زیر نگرانی رات کو بگاردو، فارسٹ چیک پوسٹ ڈمبوداس اور سسی ہراموش میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کے ریکارڈ کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ دستیاب شواہد اور ویڈیوز کی روشنی میں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ مذکورہ گاڑی بحفاظت سسی حراموش کے مقام سے بلتستان ڈویژن کی حدود سے آگے نکل چکی ہے۔
کمشنر بلتستان ڈویژن کمال خان نے متعلقہ افسران کی بروقت کارروائی کو سراہا اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام اور سیاحوں کی سلامتی کے لیے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button