اسلام آباد پولیس کاانڈسٹریل ایریا  زون تھانہ نون کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن

20

اسلام آباد پولیس کا انڈسٹریل ایریا زون تھانہ نون کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن

ایس پی انڈسٹریل ایریا زون  کی سپرویژن میں پولیس کی نفری نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔

سرچ آپریشن میں لیڈی پولیس  نے بھی حصہ لیا۔ آپریشن سے قبل نفری کو آپریشن کے متعلق بریفنگ دی گئی۔

سرچ آپریشن کے دوران, 50 افراد، 15دوکانوں، 45 گھروں سرائے، ہوٹلز، موٹلز  کو چیک کیا گیا۔

سرچ آپریشن کے دوران 30 موٹر سائیکلز اور 8گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔ دوران گرینڈ سرچ آپریشن 08مشتبہ افراد  کو تھانہ شفٹ کیا گیا،

سرچ آپریشن کا مقصد علاقہ میں جرائم کا سدباب کرنا ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے جرائم کی بیخ کنی کے لئے ضلع بھر میں گرینڈ سرچ آپریشنز کے احکامات جاری کئے ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ وہ چیک پڑتال کے دوران پولیس سے تعاون کریں۔

شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق پولیس کو اطلاع دیں۔ عوام الناس کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

Comments are closed.