مسعود الرحمن اور ڈی آئی جی راولاکوٹ ریجن سردار ظہیر احمد نے کہا ہے کہ شہید گلفراز نے ایک عظیم مشن کی تکمیل کے لیے اپنی جان دی اور شہادت کا رتبہ حاصل کیا
بھمبر- کمشنر پونچھ ڈویژن ، مسعود الرحمن اور ڈی آئی جی راولاکوٹ ریجن سردار ظہیر احمد نے کہا ہے کہ شہید گلفراز نے ایک عظیم مشن کی تکمیل کے لیے اپنی جان دی اور شہادت کا رتبہ حاصل کیا. یقیناً یہ اس کے والدین کی بہترین تربیت کا ہی نتیجہ تھا جن لوگوں کے خلاف یہ مشن تھا وہ قانون شکنی میں ملوث تھے اور علاقہ میں بدامنی کا موجب بن رہے تھے ایک پولیس اہلکار کی شہادت میں ان کے ملوث ہونے کے بھی واضع ثبوت موجود ہیں. سوشل میڈیا پر اپنے شہدا کو خراج تحیسن پیش کیاجائے ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے جو دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے جن کے پاس جدید ترین کلاشنکوفیں گولیاں اور خود کش جیکٹس موجود تھی منڈی بہاوالدین کے رہائشی الفت جس کو ایک سال پہلے مردہ ظاہر کیا گیا تھا وہ بھی خود کش جیکٹس کے ساتھ ان کے ہمراہ موجود تھا اور اسی نے خود کش جیکث سے خود کو اڑایا اتنے تمام ثبوت اس بات کو ثابت کرنے کے لیے کافی ہیں کہ نوجوان زرنوش اور اس کے ساتھی کس قسم کی سرگرمیوں میں ملوث تھے اور افغانستان میں ڈاکٹر عبد الروف تک ان کے روابط تھے پولیس کے شہدا نے اپنی جان پر کھیل کرخطہ کشمیر کو بہت بڑی بد آمنی سے بچا لیا ہمیں اپنے بہادر شہدا پرفخر ہے اللہ کریم شہادت کو قبول فرمائے کمشنر راولاکوٹ مسعود الرحمن اور ڈی آئی جی راولاکوٹ ریجن سردار ظہیر احمد نے شہید گلفراز کی قبر پر حاضری دی پھولوں کی چادریں چڑھائی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی انہوں نے شہید کے والد حوالدار مشتاق احمد اور بھائی سے ملاقات کی اور شہید کے معصوم بیٹے کو گود میں اٹھا کر پیار کیا اس موقع پر ڈی ایس ہیڈکوارٹر خواجہ عبدالقیوم افسر مال انجینئر ملک محمد علی سابق ممبر بورڈ آف گورنرز پریس فاؤنڈیشن ناصر شریف بٹ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کشمیر پریس کلب آفتاب مرزا سمیت عوام علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی
Comments are closed.