اسلام آباد پولیس کے زیر اہتمام گلوبل پیرنٹس ڈے کے حوالے سے تقریب

19

اسلام آباد پولیس کے زیر اہتمام گلوبل پیرنٹس ڈے کے حوالے سے تقریب

تقریب میں اسلام آباد پولیس کے مرد و خواتین افسران اور والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شرکاء تقریب نے والدین کی عظمت، کردار اور تربیت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ڈائریکٹر اسپیشل انیشییٹوز شمس الحق درانی اور ایس پی کیپیٹل پولیس کالج نجیب شاہ نے خصوصی خطاب کیا۔

دونوں افسران نے والدین کی قربانیوں، کردار سازی میں ان کے کردار اور خاندانی اقدار کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

یکم جون والدین کی محبت، قربانی اور شفقت کو خراج تحسین دینے کا دن۔

والدین بچوں کی پہلی درسگاہ ہوتے ہیں۔

ان کی دعائیں، تربیت اور توجہ ہی بچے کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھتی ہیں۔

آج کے دن ہمیں اس بات کا عہد کرنا چاہیے کہ ہم والدین کو تعلیم و تربیت کے ہر سفر میں اپنا اصل شراکت دار سمجھیں۔

تاکہ ہر بچہ علم، کردار اور اعتماد میں بہترین ہو۔

والدین کے ساتھ مضبوط رابطہ اور ان کا اعتماد، ہمارے تعلیمی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔

والدین کا احترام کریں، ان کے ساتھ وقت گزاریں، اور ان کی دعاؤں کو اپنا اثاثہ سمجھیں۔

Comments are closed.