اہم خبریںبین الاقوامی

اسرائیل : یہودیوں کے اجتماع میں بھگدڑ، 45 ہلاک، 150 سے زائد زخمی

تل ابیب :  اسرائیل میں یہودیوں کے ایک مذہبی اجتماع کے دوران بھگدڑ مچنے سے 45 افراد ہلاک، 150 سے زائد زخمی ہو گئے ۔ مقامی حکام کے مطابق جبل جرمق میں ہونیوالے مذہبی اجتماع میں کورونا پابندیوں کے باوجود ہزاروں زائرین شریک ہوئے ، اجتماع میں تمام رات عبادت اور مذہبی گیتوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق بھگدڑ ایک مشکوک پیکٹ کی وجہ سے مچی، جس نے چند لمحوں میں پورے ماحول کو غمناک بنا دیا، زیادہ تر اموات دم گھٹنے اور کچلے جانے سے ہوئیں، ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button