اہم خبریںپاکستان

ٹڈی دل کورونا سے زیادہ خطرناک ثابت ہوگا ،سے ملک قحط کی لپیٹ میں آجائے گا، وزیر زراعت سندھ

کراچی:  وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو نے کہاہے کہ ٹڈی دل کورونا سے زیادہ خطرناک ثابت ہوگا اور اس سے ملک قحط کی لپیٹ میں آجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر زراعت اسماعیل راہو نے کہا کہ ٹڈی دل کی وجہ سے سندھ کی فصلیں تباہ ہورہی ہیں، وفاق کورونا کی طرح ٹڈی دل کو بھی ہلکا لے رہا ہے اور اس معاملے پر سندھ کی کوئی مدد نہیں کررہا۔انہوں نے کہا کہ سندھ سمیت پورے ملک کی زراعت کو ٹڈی دل سے شدید خطرات لاحق ہیں، ٹڈی دل کورونا سے زیادہ خطرناک ثابت ہوگا اور پاکستان قحط کی لپیٹ میں آجائے گا۔اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل کا خاتمہ فضائی اسپرے سیہی ممکن ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button