گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان بن عبدالعزیز السعود دالبندین پہنچ گئے
دالبندین( این این آئی)گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان بن عبدالعزیز السعود دالبندین پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق گورنرتبوک پرنس فہد بن سلطان بن عبد العزیز تلور کا شکار کھیلنے کے لیے چاغی کے ہیڈ کوارٹر دالبندین بروز ہفتہ خصوصی طیارے کے زریعے پہنچے جہاں گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی،اور سعودی سفیر نے انکا استقبال کیا اس موقع پر کمشنر رخشان ڈویڑن ایاز مندوخیل، ڈپٹی کمشنر چاغی فتح خان خجک، اے ڈی سی بادل دشتی،ایس پی چاغی زوہیب بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر عائشہ زہری ودیگر آفیسران بھی موجود تھے گورنر تبوک کو پولیس فورس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کیا بعد ازہ اہر پورٹ پر موجود قبائلی عمائدین سابق ڈسڑکٹ چیئرمین میر داود خان، پرنس حاجی محمد جان کشانی ،میر ثناء اللہ نوتیزئی، حاجی شاہ جان کشانی، حاجی عبدالطیف نوتیزئی حاجی میر مدد خان سنجرانی،قاری سعد اللہ نوتیزئی حاجی میر احمد محمد حسنی،حاجی حضرت سنجرانی ،فوکل پرسن اسفند یار یار محمد زئی، حاجی آحمد علی سنجرانی ،حاجی محبوب علی ،انجمن تاجران کے صدر حاجی آغا محمد حسنی، حاجی محمد عالم ساسولی محمد ہاشم کشانی ودیگر قبائلی عمائدین سے مصافحہ کرکے پولیس، لیویز کے سخت سیکورٹی میں اپنی شکار گاہ بارہ تاگزئی کی جانب روانہ ہوگئے گورنر تبوک ہر سال سردیوں میں تلور کا شکار کھیلنے کے لیئے چاغی کے ہیڈ کوارٹر دالبندین آتے ہیں چند ہفتے قیام کرکے واپس چلے جاتے ہیں ۔