ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کوششیں ناکام ہونے کے امکانات بڑھ گئے

0 31

واشنگٹن(این این آئی) امریکی سینٹ میں صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کوششیں ناکام ہونے کے امکانات بڑھ گئے ۔صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کے لیے حزب اختلاف کی ڈیموکریٹک پارٹی امریکی صدر کے سابق مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن اور دیگر سینئر اہلکاروں کو بطور گواہ بلانا چاہتی ہے۔ لیکن اس کے لیے ریپبلکن پارٹی کے کم از کم چار مزید ووٹ درکار ہیں، جن کے بغیر ان گواہان کونہیں بلایا جا سکے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ کے ناقدین میں شامل ان چار ممکنہ ریپبلکن سینیٹرز میں سے ایک نے واضح کر دیا کہ وہ مزید گواہان بلانے اور صدر ٹرمپ کے مواخذے کی حمایت نہیں کریں گے۔ریاست ٹینیسی کے اْناسی سالہ سینیٹر لیمار الیگزینڈر نے کہا کہ اب تک کی کارروائی میں ڈیموکریٹس یہ ثابت کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں کہ یوکرائن سے تعلقات میں صدر ٹرمپ نا مناسب روئیے کے مرتکب ہوئے تاہم سینیٹر نے کہا کہ ان کی نظر میں اس کی وجہ سے ان کو صدارتی عہدے ہٹایا نہیں جانا چاہیے، سینیٹر الیگزینڈر کے بقول، صدر ٹرمپ کا احتساب آنے والے الیکشن میں امریکی ووٹرز پر چھوڑ دینا چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.