یورپی طیارہ ساز کمپنی ایئربس چار ارب ڈالر کا جرمانہ ادا کریگی

0 30

برسلز (این این آئی)یورپی طیارہ ساز کمپنی ایئربس بدعنوانی اور فراڈ کے مقدمات سے بچنے کے لیے فرانس، برطانیہ اور امریکا کو 4 ارب ڈالر جرمانہ ادا کرے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایئربس پر طیارے بیچنے کے لیے دنیا بھر میں رشوتیں دینے اور فراڈ کے الزامات ہیں اس سلسلے میں فرانس، امریکا اور برطانیہ میں ایئربس کے خلاف تحقیقات کی گئی ہیں۔تینوں ملکوں کی عدالتوں کی منظوری سے ایئر بس کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا جس کے تحت ایئربس مقدمات سے بچنے کے لیے اْنہیں 3 ارب 60 کروڑ یورو یعنی 4 ارب ڈالر جرمانہ ادا کرے گی۔اس میں سے فرانس کو 2 ارب 10 کروڑ یورو، برطانیہ کو 99 کروڑ 10 لاکھ یورو اور امریکا کو 53 کروڑ یورو ملیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.