Browsing Category
پاکستان
پاکستان
ملک کے آج بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات
لاہور : محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں نے آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ سندھ میں سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان…
حلیم عادل شیخ کی دو مقدمات میں ضمانت منظور
کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کی دو مقدمات میں ضمانت منظور کر لی۔ہائیکورٹ نے حلیم عادل شیخ کو دو، دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا
ان کی میمن گوٹھ تھانے میں درج 2 مقدمات میں درخواست ضمانت منظور ہوئی…
پشاور: لاکھوں کی آبادی کیلئے صرف دو جنازہ گاڑیاں، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
پشاور : پشاور میں سرکاری جنازہ گاڑیاں کم ہونے سے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں، لاکھوں کی آبادی کے شہر کے لیے صرف دو جنازہ گاڑی دستیاب ہے، فنڈز کے اعلان کے باوجود نئی گاریاں خریدی نہ جا سکیں۔
پشاور شہر میں جنازہ لے جانیوالی گاڑیاں کھٹارہ بن…
طاہر جاوید کے اعزاز میں اعظم سواتی اور زلفی بخاری کی جانب سے عشائیہ
اسلام آباد : اسلام آباد میں امریکی ڈیموکریٹ رہنما طاہر جاوید کے اعزاز میں اعظم سواتی اور زلفی بخاری کی جانب سے عشائیہ دیا گیا۔
اسلام آباد میں دیئے جانے والے عشائیہ میں وفاقی وزیر فواد چودھری، سیف اللہ خان نیازی، فیصل جاوید، علامہ طاہر…
کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید 63 افراد جاں بحق، 3946 نئے مریض
اسلام آباد : کورونا وائرس سے 63 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 14 ہزار 28 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 40 ہزار 988 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ…
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس، پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قسط کی منظوری
اسلام آباد : پاکستان کو آئی ایم ایف کے فورم پر بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ معاشی اصلاحات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے 50 کروڑ ڈالر قسط کی منظوری دیدی گئی۔
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹوبورڈ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے…
آج کے دن ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے: صدر مملکت عارف علوی
اسلام آباد : صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ آج کے دن ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے، مظلوم کشمیریوں کو بھارتی فورسز نے دہائیوں سے محکوم بنا رکھا ہے۔
یوم پاکستان کے موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ…
ریاست مدینہ کی طرح پاکستان کو خوشحال ملک بنانے کا عزم کرتے ہیں: وزیراعظم
اسلام آباد : وزیراعظم نے کہا ہے کہ آج تجدید عہد وفا کا دن ہے، ریاست مدینہ کی طرح پاکستان کو خوشحال ملک بنانے کا عزم کرتے ہیں۔
یوم پاکستان پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن برصغیر کے مسلمانوں نے ہندوتوا…
ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
اسلام آباد : ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ نماز فجر کے بعد مملکت خدادا دکی سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں، وفاقی دارالحکومت میں اکتیس، صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز ہوا، جوانوں نے…
آگے بڑھنے کا واحد راستہ آئین کی بالادستی اور حقیقی جمہوریت ہے : بلاول بھٹو
اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ انصاف اور برابری کی بنیاد پر جمہوری معاشرے کے قیام کیلئے یہ ملک بنایا گیا، آگے بڑھنے کا واحد راستہ آئین کی بالادستی ہے۔
یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو…
