Browsing Category

پاکستان

پاکستان

عید پر کورونا کی چوتھی لہر زیادہ خطرناک ہو سکتی ہے، ماہرین طب

 ڈاؤ یونیورسٹی کے مالیکولر پیتھالوجیسٹ پروفیسر ڈاکٹر سعید خان اور ماہرین طب نے کہا ہے کہ عیدالاضحی پر کووڈ19 کی چوتھی لہر زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے جب کہ چوتھی لہر ۔عیدالاضحیٰ کے بعد جولائی کے اختتام پر نمودار ہوسکتی ہے۔ ڈیلٹا ویرینٹ کے…

پاکستان کو لوٹنے والوں کی سیاست ختم ہو چکی، ترقی کا سفر جاری ہے: وزیراعلی پنجاب

لاہور :  وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان کو لوٹنے والوں کی سیاست ختم کر دی، افراتفری پھیلانے والے عناصر کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا اپنے بیان میں کہنا…

حکومت کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے : فردوس عاشق اعوان

لاہور : معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام نے تحریک انصاف کو کرپٹ عناصر کو جڑ سے اکھاڑنے کا مینڈیٹ دیا، حکومت بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پیغام میں کہا…

ڈھائی لاکھ سے زائد لوگوں کا مفت علاج، وزیراعظم کی کے پی حکومت کو مبارکباد

اسلام آباد  : وزیراعظم نے ڈھائی لاکھ سے زائد لوگوں کو مفت علاج کی سہولت پر خیبرپختونخوا حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہے وہ پاکستان جس کا وژن علامہ اقبال اور قائداعظم نے دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ…

خواجہ آصف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس پر سماعت 12 اگست تک ملتوی

لاہور :  لاہور کی احتساب عدالت نے خواجہ آصف کیلخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس پر سماعت 12 اگست تک ملتوی کر دی۔ احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے ریفرنس کی سماعت کی۔ خواجہ آصف اپنے وکلاء کے ہمراہ وفاقی کالونی میں قائم احتساب عدالت میں…

شوہر حق مہر میں لکھی ہر شے بیوی کو دینے کا پابند : لاہور ہائیکورٹ

لاہور :   لاہور ہائیکورٹ نے حق مہر میں لکھا گیا پانچ مرلے کا گھر بیوی کو دینے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی اپیل مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ حق مہر میں لکھی گئی ہر چیز شوہر بیوی کو دینے کا پابند ہے۔ مظفر گڑھ کے رہائشی محمد…

گجرات: تیز آندھی اور طوفانی بارش، مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق

گجرات  : گجرات میں تیز آندھی اور طوفانی بارش کے باعث مختلف حادثات میں 4 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لاری اڈا میں ہورڈنگ بورڈ گرنے سے 70 سالہ مہندی خاں اور اس کی بیوی جاں بحق ہو گئے۔ پرانی فروٹ منڈی میں 72 سالہ محنت کش دیوار گرنے سے…

پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب خواتین ونگ کی صدر ثانیہ کامران کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

لاہور :  پی ٹی آئی کی تنظیمی اکھاڑ پچھاڑ، سنٹرل پنجاب خواتین ونگ کی صدر ثانیہ کامران کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ خاتون پارٹی رہنما روبینہ شاہین کو نئی صدر بنا دیا گیا۔ انصاف سنٹرل خواتین ونگ کی سیکرٹری جنرل سینیٹر سیمی ایزدی نے نوٹیفکیشن جاری…

سابق حکمران صوبے کا دیوالیہ کر چکے، اپوزیشن پنجاب کے عوام کی ترقی نہیں چاہتی

لاہور :   وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن پنجاب کے عوام کی ترقی نہیں چا ہتی، ماضی میں کاغذات میں ترقی ہوتی رہی، عوام ترقی کیلئے ترستے رہے، سابق حکمران غلط پالیسیوں اور نمائشی منصوبوں سے صوبے کا دیوالیہ کر چکے تھے۔ وزیراعلیٰ…

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ: پنجاب حکومت کو قبرستانوں میں مفت تدفین کا حکم

لاہور : چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے پنجاب حکومت کو قبرستانوں میں مفت تدفین کا حکم دے دیا۔ عدالت نے پنجاب بھر کے قبرستانوں میں تدفین کے لیے پیسوں کی وصولی پر پابندی لگا دی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے 8 صفحات…