Browsing Category
پاکستان
پاکستان
ریلوے لاہور ڈویژن ملازمین کے لیے اچھی خبر، ملازمین کو جون کی تنخواہ عید سے قبل ہی دینے کا فیصلہ
لاہور: ریلوے لاہور ڈویژن ملازمین کے لیے اچھی خبر، ملازمین کو جون کی تنخواہ عید سے قبل ہی دینے کا فیصلہ، ڈی ایس ریلوے کی ہدایات پر ڈویژنل پرسانل آفیسر بشری رحمان کی جانب سے شیڈول مرتب، شیڈول کے مطابق ملازمین کو یکم تا پانچ جون کے درمیان…
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انسداد اسمگلنگ آرڈیننس پر دستخط کردئیے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انسداد اسمگلنگ آرڈیننس پر دستخط کردئیے جس کے مطابق 30لاکھ مالیت کی اشیا کی اسمگلنگ پر 2 سال کی سزا ہوگی۔
عبادات کے دوران حکومتی ہدایت پرعمل ہونا چاہیئے، فیاض الحسن چوہان
لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے قوم کو رمضان کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں عبادات کے دوران حکومت پاکستان کی ہدایات پر عمل ہونا چاہیئے۔
نیب نے صاف پانی کرپشن کیس میں ضمنی ریفرنس دائرکرنے کا فیصلہ کر لیا
لاہور: نیب نے صاف پانی کمپنی کرپشن کیس کا ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ لاہور کی احتساب عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے لیگی رہنما انجینئر قمرالسلام راجہ سمیت ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ موخر کردیا۔
6 ہزار ارب کی کرپشن پر وزیر ہو یا پیر فقیر سب رگڑے جائیں گے، شیخ رشید
لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ 6 ہزار ارب کی کرپشن پر وزیر ،پیر یا فقیر سب رگڑے جائیں گے،شہباز شریف کی اپنی بھتیجی مریم نواز سے نہیں بن رہی
پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ
کراچی: پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جنگی جہازوں، ہوائی جہازوں نے اینٹی شپ میزائل فائر کئے۔
حکومت نے نیا نیب ترمیمی آرڈیننس لانے کا فیصلہ کرلیا
اسلام آباد : حکومت نے نیا نیب ترمیمی آرڈیننس لانے کا فیصلہ کرلیا، گزشتہ روز ختم ہونے والے آرڈیننس کی پارلیمنٹ سے توثیق نہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آٹا و چینی سکینڈل، ڈی جی ایف آئی اے کو حتمی رپورٹ جمع کرانے کیلئے 2 ہفتے کی مہلت
اسلام آباد : آٹا و چینی سکینڈل انکوائری کمیشن کی ا ٓڈٹ رپورٹ تاخیر کا شکار ہوگئی، ڈی جی ایف آئی اے کو حتمی رپورٹ جمع کرانے کیلئے دو ہفتے کی مہلت دے دی
ملکی تاریخ میں پہلی بار پی آئی اے کی پرواز میلبرن کیلئے روانہ
لاہور: لاہور سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز 300 سے زائد مسافروں کو لے کر ملکی تاریخ میں پہلی بار میلبرن کے لیے روانہ ہو گئی۔
پشاور، حیا ت آباد میڈیکل کمپلیکس کے پروفیسر کورونا سے انتقال کرگئے
پشاور: حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید کورونا وائرس سے انتقال کرگئے۔اسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاد فیصل کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید ایک ہفتہ قبل کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے اور حالت بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر…
