Browsing Category
پاکستان
پاکستان
پسنی: کوسٹ گارڈز اور پاک آرمی کی مشترکہ کارروائی، منشیات کی بیرون ملک اسمگلنگ ناکام
پسنی: پاکستان کوسٹ گارڈز اور پاک آرمی نے پسنی میں مشترکہ کارروائی کے دوران منشیات کی بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز اور پاکستان آرمی نے پسنی کے مختلف علاقوں میں جوائنٹ ٹیمیں…
کورونا وبا؛ فعال کیسز کی تعداد 26 ہزار سے تجاوز کرگئی
ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 26 ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 32 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار…
عوام آج ووٹ کے ذریعے نئے گلگت بلتستان کی بنیاد رکھنے جارہے ہیں: فردوس عاشق
اسلام آباد: معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام آج ووٹ کی پرچی کے ذریعے نئے گلگت بلتستان کی بنیاد رکھنے جارہے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ احساس محرومی کا خاتمہ، اختیارات کی نچلی سطح پر حکومت…
کورونا سے مزید 32 افراد جاں بحق، ایکٹو کیسز کی تعداد 26 ہزار 538 تک پہنچ گئی
اسلام آباد: کورونا سے مزید 32 افراد جان سے گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 7ہزار 141 تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 26 ہزار 538 ہو گئی ہے۔
کورونا کی دوسری لہر سے صورتحال تشویشناک ہو گئی، این سی او سی کے اعدادو شمار کے…
گلگت بلتستان میں آج انتخابی دنگل، 23 حلقوں میں پولنگ کا عمل جاری
گلگت: گلگت بلتستان میں انتخابات کے دوران 23 حلقوں میں پولنگ کا عمل جاری ہے جو شام 5 بجے احتتام پذیر ہو گی۔ تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
انتخابی عمل کو کامیاب بنانے کیلئے عوام کا جوش و خروش دیدنی ہے، شگر…
اسلام آباد اور فیصل آباد میں موسم سرما کی پہلی بارش، لاہور میں بھی بادل برسنے کا امکان
لاہور: اسلام آباد اور فیصل آباد میں موسم سرما کی پہلی بارش سے خنکی میں اضافہ ہو گیا، محکمہ موسمیات نے آج لاہور اور پشاور میں بھی بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔ کوئٹہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔…
بلوچستان پر سب سے زیادہ فنڈنگ کر رہے ہیں : وزیراعظم
وزیراعظم نے کہا ہے کہ تعلیم کے میدان میں ہم آج پیچھے رہ گئے ہیں، کوشش ہے پیچھے رہ جانے والے علاقوں پر توجہ دیں، بلوچستان پر سب سے زیادہ فنڈنگ کر رہے ہیں۔
تربت میں ترقیاتی و سماجی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے…
فی تولہ سونا 400 روپے مہنگا
ایک مرتبہ پھر سونے کی قیمت بڑھنے لگی، فی تولہ کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی نئی…
ملک پر نالائق حکومت مسلط، سلیکٹڈ حکمرانوں نے امن داؤ پر لگا دیا: مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ترقی کے دعویدار بتائیں، کیا خیبر پختونخوا میں ایک بھی ہسپتال بنایا۔ ملک پر نالائق حکومت مسلط، سلیکٹڈ حکمرانوں نے امن داؤ پر لگا دیا ہے۔
سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں کو…
حکومت دھاندلی سے گلگت کےعوام کوبے وقوف بناناچاہتی ہے، بلاول بھٹو زرداری
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کی نگاہیں اس الیکشن پرہیں اور اب بھی اگرہوش کے ناخن نہ لیے گئے تو صورتحال خوفزدہ ہوگی۔
گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان میں…
