Browsing Category
اہم خبریں
اہم خبریں
جب بات قبرستانوں تک پہنچ جائے تو مذاکرات نہیں ہوتے، فیصل واؤڈا
اسلام آباد: تحریک انصاف کے سابق رہنما و سابق وزیر فیصل واؤڈا نے چئیرمین عمران خان کی طرف سے مذاکراتی کمیٹی کے قیام کو بے وقت راگنی قرار دیتے کہا ہے کہ اب مذاکرات کا دروازہ بند اور مکمل لاک ہوچکا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی…
ایرانی فورسز اور افغان طالبان کے مابین پانی کے تنازع پر جھڑپ
تہران: ایرانی پولیس نے ’جانی نقصان‘ سے متعلق آگاہ کیے بغیر کہا ہے کہ ایران اور افغانستان سرحد پر ایرانی فورسز اور افغان طالبان کے مابین پانی کے تنازع پر جھڑپ ہوئی ہے
ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی نے پولیس فورس کے نائب سربراہ قاسم رضائی…
بھارتی اسکول کے کھانے میں مردہ سانپ نکل آیا، 100 بچے اسپتال منتقل
بہار: اراریا ضلع میں قائم ایک اسکول کے تیار کردہ کھانے میں مردہ سانپ برآمد ہوا جسے کھانے پر درجنوں بچوں کی حالت خراب ہوگئی اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امونا مڈل اسکول وارڈ نمبر 21 میں ہونے والے…
پی ٹی آئی نے آڈیو لیکس پر جوڈیشل کمیشن کا قیام سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
اسلام آباد: تحریک انصاف نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
جوڈیشل کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی۔ یہ درخواست پی ٹی آئی کی جانب سے ایڈوکیٹ بابر اعوان کے توسط سے دائر…
نقیب اللہ قتل کیس؛ 6 سال سے مفرور پولیس اہلکاروں نے سرینڈر کردیا
کراچی: نقیب اللہ قتل کیس میں مفرور ملزمان نے سرینڈر کردیا۔
انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے امان اللہ مروت، شیخ محمد شعیب عرف شوٹر سمیت دیگر کی درخواست ضمانت خصوصی عدالت نمبر 16 کو منتقل کردی۔
کراچی میں انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت…
نگراں پنجاب حکومت کو کام سے روکنے کیلیے درخواست سماعت کیلیے منظور
لاہور: ہائیکورٹ میں نگراں پنجاب حکومت کو کام سے روکنے کے لیے درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی گئی۔
عدالت نے وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ اگر 90روز میں الیکشن نہیں ہوتے تو…
پی ٹی آئی کے لوگوں نے اداروں پر حملے کئے، ملک کا ستیاناس کیا، لاہور ہائیکورٹ
راولپنڈی: جسٹس چودھری عبدالعزیز نے پی ٹی آئی وکلاء پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں پی ٹی آئی کارکنوں کی نظربندی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
پی ٹی آئی کارکنوں کے وکیل ایڈووکیٹ شوکت رؤف صدیقی وکلاء…
غربت سے تنگ آکر چار بچوں کے باپ کی خود کشی
کراچی: بن قاسم ٹاؤن کے علاقے پیپری سندھی گوٹھ میں بے روز گاری سے تنگ چار بچوں کے باپ سے خود کشی کرلی ۔
بن قاسم ٹاؤن تھانے کے علاقے پیپری سندھی گوٹھ گورنمنٹ اسپتال کے قریب گھر سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔
اطلاع ملنے پر پولیس…
گیانا میں اسکول کے گرلز ہاسٹل میں خوفناک آتشزدگی؛ 20 طالبات جاں بحق
جارج ٹاؤن: جنوبی امریکی ملک گیانا کے مہدیہ سیکنڈری اسکول کے ہاسٹل میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 20 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گیانا کے ایک اسکول کے ہاسٹل میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت…
اسرائیلی فوج کی جارحیت میں مزید 3 فلسطینی نوجوان شہید
نابلس: مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 3 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تینوں نوجوانوں کو جارحیت پسند اسرائیلی فوج نے نابلس کے پناہ گزین کیمپ میں سرچ…
