بلوچستان کی قومی شاہرائوں کی بندش کے باعث کوئٹہ میں ایل پی جی گیس نایاب ہو گئی

0 10

بلوچستان کی قومی شاہرائوں کی بندش کے باعث کوئٹہ میں ایل پی جی گیس نایاب ہو گئی280 روپے فی کلو فروخت ہونے والی اب 330 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے حکومت اور انتظامیہ نے چپ سادھ رکھی ہے سوئی سدرن گیس کمپنی ماہ رمضان میں گیس پریشر میں کمی اور لوڈشیڈنگ کو تواتر کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے سحری اور افطار کے اوقات میں سوئی گیس کے کم پریشر کے ستائے ہوئے شہریوں کا واحد آسرا ایل پی جی گیس ہے لیکن قومی شاہرائوں پر بد امنی اور دھرنوں کے باعث کوئٹہ میں ایل پی جی کی قلت پیدا ہو گئی شہر کے بیشتر علاقوں میں ایل پی جی میسر نہیں اور جہاں چند دکانوں پر میسر ہے وہاں عوام کو دونوں ہاتھوں سے دکاندار لوٹ رہے ہیں ایل پی جی کی قلت پر دکاندار بھی پریشان ہیں شہریوں کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ سوئی گیس حکام کو ماہ رمضان کے دوران گیس کی ترسیل کا پابند کیا جائے اور شہریوں کو بلا تعطل گیس پریشر مکمل بحال کرکے لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے تاکہ ان کی مشکلات کم ہو سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.