بلوچستان پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے 7 پی ایس پی رینک کے آفیسرز کو ایف آئی اے میں رپورٹ کرنے کی ہدایت
بلوچستان پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے 7 پی ایس پی رینک کے آفیسرز کو ایف آئی اے میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
سینٹرل پولیس آفس بلوچستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پی ایس پی آفیسرڈپٹی کمانڈنٹ پی ٹی سی اورنگزیب، ایس ایس پی سبی دوستین دشتی ،قائمقام ایس ایس پی آپریشن اسپیشل برانچ محمد عابد خان ،ایس ایس پی انویسٹی گیشن سی ٹی ڈی اسد ناصر، ایس ایس پی محمد انور بادینی اورایڈیشنل آئی جی لیگل محمد شفیق الرحمن کو ایف آئی اے میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔