فریال تالپور سے رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک کی ملاقات
پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم اپی اے سندھ اسمبلی فریال تالپور سے جمعہ کو کراچی میں پی پی پی کے مرکزی ایگزیگٹیو کمیٹی کے رکن و ایم پی اے حاجی علی مدد جتک نے ملاقات کی ۔
ملاقات میں سیاسی صورتحال اور صوبہ بلوچستان کے امور پر بات چیت کی گئی۔شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے حاجی علی مدد جتک کومبارکباد دی۔ملاقات میں حاجی علی مدد جتک کے صاحبزادے میر آصف علی جتک، میر اسد جتک میر سلمان علی جتک بھی موجود تھے ۔