Browsing Category
بین الاقوامی
بین الاقوامی
پاکستان کوویکس کے تحت ایک کروڑ ویکسین کی خوراکیں وصول کرے گا
جینیوا : پاکستان، نائیجیریا اور انڈونیشیا جون سے قبل کوویکس اسکیم کے تحت ایک کروڑ سے زائد مفت کووڈ 19 ویکسین لینے والوں میں سے ایک ہوں گے۔
غریب ممالک میں کوروناوائرس ویکسین تک رسائی کو فروغ دینے کے پروگرام کے تحت مئی کے آخر تک دنیا بھر…
حوثیوں کا سعودی عرب پر میزائل حملہ،5افراد زخمی
ریاض ، اسلام آباد : سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں 5افراد زخمی ہوگئے ۔ یمن سے باغیوں کی جانب سے فائر کیا گیا میزائل سرحدی علاقے جیزان میں سڑک کنارے گرا جس سے 3 سعودی اور 2 یمنی شہری زخمی ہوئے ، 2 گھروں ، ایک جنرل سٹور اور 3…
نائیجیریا : اغوا کی جانے والی 279 طالبات کی رہائی
نائیجر : نائیجیریا کی شمالی ریاست زمفارا کے گورنر ڈاکٹر بیلو ماتاوالے نے بتایا تمام لڑکیاں بخیریت اور حکومتی تحویل میں ہیں۔
کورونا ویکسین کورس مکمل کرنے والوں کو حج کی اجازت دی جائے گی :سعودی وزیرصحت
ریاض : سعودی عرب نے امسال حج کیلئے آنیوالے افراد پر کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں کا کورونا ویکسین کورس مکمل ہو گا صرف انہیں حج کرنے کی اجازت دی جائے گی،جس درخواست کے ساتھ کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ نہیں ہو گا وہ…
مودی پر دباؤ بڑھانے کا منصوبہ تیار، کسانوں نے 15 روزہ پلان کا اعلان کر دیا
نئی دہلی : بھارت میں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج اگلے مرحلے میں داخل ہو گیا، مودی سرکار پر دباؤ بڑھانے کا منصوبہ تیارکر لیا گیا۔ کسانوں نے 15 روزہ پلان کا اعلان کر دیا، کسان چار ریاستوں کے الیکشن میں مودی کے خلاف مہم چلائیں گے۔
بھارت میں…
اماراتی سفیر اسرائیل پہنچ گئے صدر کوسفارتی اسناد پیش کیں
تل ابیب : انہوں نے اسرائیلی صدر راولن کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں اور صدر سے ملاقات کی ،بعدازاں اماراتی سفیر نے وزیر خارجہ سے ملاقات کی،رات گئے ان کی نیتن یاہو سے ملاقات کا بھی امکان ہے ۔
میانمار:احتجاج جاری ،ہزاروں افراد نکل آئے ، شیلنگ
ینگون : میانمار میں مظاہرین کی ہلاکت کے باوجود احتجاج کا سلسلہ نہ تھما،ہزاروں افراد نے فوجی بغاوت کیخلاف احتجاج جاری رکھا، سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو روکنے کیلئے ایک بار پھر طاقت کا استعمال کیا اور بچاؤ کیلئے بنائی گئی مظاہرین کی رکاوٹوں…
کسان مودی سرکار کے سامنے چٹان بن گئے، ٹکری بارڈ تقریب میں خواتین کی بھی شرکت
نئی دہلی : کسان مودی سرکار کے سامنے چٹان کی طرح ڈٹ گئے، مظاہرین کا کہنا ہے کسانوں کی تحریک انگریزوں کے خلاف بھی کامیاب ہوئی تھی، اب بھی مخالفین کو ہرا دیں گے۔
کاشتکار مودی کے گلے کی ہڈی بن گئے، سنگھو، ٹکری اور غازی پور میں کسانوں کے دھرنے…
زلمے خلیل امن مذاکرات شروع کرانے پھر کابل پہنچ گئے ، ملاقاتیں
کابل : وہ پیر کی دوپہر کابل پہنچے جہاں انہوں نے عبداللہ عبداللہ اور حامد کرزئی سے ملاقاتیں کیں،ان کی اشرف غنی سے ملاقات نہ ہونے سے متعلق افغان میڈیا میں دعوے کیے جارہے ہیں،امکان ہے کہ وہ منگل کو دوحہ پہنچ کر طالبان قیادت سے بھی ملیں گے…
امریکا نے میانمار کی فوجی حکومت کو مزید پابندیوں کی وارننگ دے دی
واشنگٹن : امریکا نے میانمار کی فوجی حکومت کو مزید پابندیوں کی وارننگ دے دی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی میانمار کے خلاف سخت اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی دفترخارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے خبردار کیا ہے کہ برمی فوج مظاہرین…
