وزیر دفاع بنا تو یحییٰ سنوار سمیت تمام فلسطینی شہداء کی لاشیں جلادوں گا،اسرائیلی وزیر کی ہرزہ سرائی

0

اسرائیلی حکومت میں قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن غفیر نے اپنے معمول کے مطابق ایک بار پھر ہرزہ سرائی کی ہے۔

رام اللہ سے عرب میڈیا کے مطابق متنازع وزیر ایتمار بن غفیر کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع بنا تو یحییٰ سنوار سمیت 7 اکتوبر میں ملوث تمام فلسطینی شہدا کی لاشیں جلادوں گا۔

متنازع حرکتیں اور اقدامات کرنے اسرائیلی وزیر ایتمار بن غفير کا کہنا تھا کہ عہدہ سنبھالنے کی صورت میں وزارت دفاع کے طریقہ کار میں بڑی تبدیلی ہوگی۔

یاد رہے کہ حماس کے سابق سربراہ یحییٰ سنوار 16 اکتوبر 2024 میں رفح میں اسرائیلی فوجی کارروائی میں شہید ہوگئے تھے۔

عرب میڈیا کے مطابق شہید یحییٰ سنوار کا جسد خاکی اب بھی اسرائیلی فوج کے قبضے میں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.