Browsing Category
بین الاقوامی
بین الاقوامی
سعودی عرب؛ 3 سال سے قید شہزادی کو بیماری کے باعث رہا کردیا گیا
سعودی عرب میں گزشتہ تین برس سے بغیر کسی مقدمے کا سامنے کیے زیر حراست شہزادی بسمہ بنت سعود کو علالت کے باعث رہا کردیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خواتین کے حقوق کی توانا آواز اور ملک میں آئین کی بالادستی کے لیے جدوجہد کرنے والی…
سعودی عرب : پرمٹ کے بغیرحج کرنے والوں کیلئے سخت سزائیں مقرر
ریاض : سعودی عرب میں وزارت داخلہ نے پرمٹ کے بغیرحج کرنے والوں کے لیے سخت سزائیں مقرر کردیں
عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے حج قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے قید، جرمانے اور حج سے محرومی کی سزائیں متعین کی ہیں۔ جو…
قازق صدر کا وارننگ کے بغیر مظاہرین کو سیدھا گولی مارنے کا حکم
الماتی : قازق صدر نے ملک میں جاری پرتشدد واقعات کے دوران مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کو حکم دیا ہے کہ مسلح افراد کیخلاف طاقت کا استعمال کرتے ہوئے کسی وارننگ کے بغیر انہیں گولی مار دیں۔
واضح رہے کہ قازقستان میں تیل کی قیمتوں…
طالبان نے کابل میں خواتین کے لازمی برقع پہننے کے پوسٹرز آویزاں کردیئے
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جگہ جگہ پوسٹرز چسپاں کیے گئے ہیں جس میں دو خواتین کی شہبیہ دکھائی دے رہی ہے جو چہرہ ڈھانپنے والے سیاہ اور روایتی برقع پہنے ہوئے ہیں۔
مصر؛ مسافر بسوں میں تصادم میں 14 ہلاک اور 17 زخمی
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے سیاحتی مقام شارم الشیخ جانے والی تیز رفتار منی بس اور ڈبل ڈیکر مسافر بس آپس میں بری طرح ٹکرا گئیں۔
تصادم اتنا خوفناک تھا کہ مسافر بسوں کے پرخچے اُڑ گئے۔ حادثے کی وجہ کا تعین…
تیگرائی کے پناہ گزین کیمپ پر فضائی بمباری میں بچوں سمیت 56 افراد ہلاک
ادیس ابابا: ایتھوپیا کے شورش زدہ علاقے تیگرائی کے آئی ڈی پیز کے کیمپ پر فضائی بمباری میں 56 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایتھوپیا میں حکومت مخالف علاقے تیگرائی میں اریٹیریا…
الیون مسک نے فی گھنٹہ 1.4 ارب ڈالرز کما کے ریکارڈ قائم کردیا
ویب ڈیسک : دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی دولت تاریخ کی نئی اونچائیوں پر پہنچ رہی ہے، ٹیسلا کی شئیرز سکائی راکٹ کی طرح پرواز کر رہے ہیں، جس کے بعد چیف ایلون مسک نے فی گھنٹہ 1.4 ارب ڈالرز کما کے ریکارڈ قائم کر دیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق…
افغانستان : کپڑے کے دکانداروں نے پُتلوں کے سر کاٹنا شروع کردیئے
ہرات : افغانستان کے صوبے ہرات میں طالبان کی جانب سے کپڑوں کی دکان پر نمائشی پتلے غیر قانونی قرار دینے کے بعد دکانداروں نے پُتلوں کے سر کاٹنا شروع کردیئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان نے ہرات میں خواتین کے کپڑے بیچنے والے دکانداروں…
بھارتی پنجاب کے عوام نے وزیراعظم نریندر مودی کو جلسہ کرنے سے روک دیا
نئی دہلی : بھارتی پنجاب کے عوام نے وزیراعظم نریندر مودی کو جلسہ کرنے سے روک دیا۔
نریندر مودی بھارتی پنجاب کے دورے پر آ رہے تھے جب ضلع فیروز میں کسانوں نے مودی کا قافلہ روک دیا۔ کسانوں نے ان کی گاڑی کے سامنے نعرے بازی کی جس کی وجہ سے…
برطانیہ کا مسافروں پر آمد سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ
لندن : برطانوی حکومت نے ملک میں آنے سے پہلے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
اس بات کا اعلان وزیر اعظم بورس جانسن نے کابینہ اجلاس کے بعد پارلیمنٹ میں سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کیا۔ بورس جانسن کے مطابق برطانیہ روانگی سے…
