سعودی عرب : پرمٹ کے بغیرحج کرنے والوں کیلئے سخت سزائیں مقرر

0

ریاض : سعودی عرب میں وزارت داخلہ نے پرمٹ کے بغیرحج کرنے والوں کے لیے سخت سزائیں مقرر کردیں

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے حج قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے قید، جرمانے اور حج سے محرومی کی سزائیں متعین کی ہیں۔ جو سعودی یا خلیجی حج اجازت نامے کے بغیر منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں جائے گا اس پر 15 ہزار ریال جرمانہ ہوگا- اس کے ریکارڈ میں یہ بات لکھ دی جائے گی کہ اس نے اس سال حج کرلیا ہے اور دوبارہ خلاف ورزی پر آئندہ حج موسم میں سزا دگنی کردی جائے گی-

جو سعودی یا خلیجی حج اجازت نامے کے بغیر مکہ مکرمہ کے اطراف اس کی اندرونی بیلٹ منیٰ، مزدلفہ و عرفات کے اطراف اور الرصیفہ میں حرمین شریفین ٹرین سٹیشن پر پکڑا جائے گا اس پر دس ہزار ریال جرمانہ ہوگا- خلاف ورزی دہرانے پر سزا دگنی ہوگی- حج مقامات سے باہر پکڑے جانے والے کو حج کا موقع نہیں دیا جائے گا-مذکورہ خلاف ورزیوں پر سزاؤں کا عمل درآمد ہر سال 28 ذی قعدہ سے ہوگا- مبینہ خلاف ورزیوں میں سے کسی ایک خلاف ورزی تیسری بار دہرائے جانے پر سعودی اور خلیجی شہری پر جرمانہ ہوگا- اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے بھی کیا جائے گا تاکہ وہ اس کے خلاف قید کی سزا کا فیصلہ کرسکے- قید کم از کم ایک ماہ اور زیادہ سے زیادہ چھ ماہ کی ہوگی- پبلک پراسیکیوشن ہی اس کی بابت قانونی کارروائی کے احکام بھی جاری کرے گا-

حج اجازت نامے نہ رکھنے والے عازمین کو مقامات حج لے جانے والے پر 50 ہزار ریال تک کا جرمانہ ہو گا- جتنے افراد کو لے جائے گا اسی تناسب سے جرمانے ہوں گے یا چھ ماہ تک قید کی سزا ہوگی- دونوں سزائیں بھی دی جاسکتی ہیں- عازمین کو حج مقامات پر لے جانے والی گاڑی کو بھی ضبط کرلیا جائے گا- ضبطی کا فیصلہ عدالت سے جاری ہوگا اور ٹرانسپورٹر کی تشہیر بھی ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.