ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ذوالفقار علی کرار کی زیر صدارت اجلاس میں ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے انتظامات، ٹیموں کی کارکردگی اور سکیورٹی اقدامات پر غور کیا گیا
ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر کی نگرانی میں کمیونٹی لیول پر ایک روزہ تربیت ہوئی۔ فیلڈ ٹیموں کو گھر گھر جا کر عوام میں شعور اجاگر کرنے اور خاندانی منصوبہ بندی کے فوائد سمجھانے کی ہدایات دی گئیں۔
RBWRP-TA پروگرام کے تحت یورپی یونین کی ٹیم نے لورالائی میں بلوچستان رینج لینڈ پالیسی 2025–35 پر مشاورتی اجلاس منعقد کیا۔ پالیسی رینج لینڈز کے پائیدار انتظام، مویشیوں کی حفاظت اور زرعی معیشت کی مضبوطی کے لیے تیار کی گئی ہے۔
کمشنر لورالائی کی سربراہی میں ڈویژنل کمیٹی نے منشیات، سمگلنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جامع منصوبہ بندی کی۔ تمام متعلقہ محکموں نے حفاظتی اقدامات اور نگرانی بڑھانے کی ہدایت پر عمل کیا۔
موسیٰ خیل پولیس نے منشیات فروش کریم ولد فیض محمد کو گرفتار کر کے 10 کلوگرام چرس قبضے میں لے لی۔ پولیس حکام نے ضلع میں منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
اسسٹنٹ کمپیوٹر آپریٹر اور جونیئر کلرک کی آسامیوں کے فارم میں عارضی ڈاؤن ٹائم کے بعد سسٹم درست کام کر رہا ہے۔ محکمہ نے درخواستوں کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی اور امیدواروں کو ہیلپ لائن فراہم کی تاکہ مکمل سہولت حاصل ہو۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے محکمہ خزانہ میں 111 سرکاری آسامیوں پر آن لائن بھرتیوں کا آغاز کیا۔ امیدواروں سے آن لائن ٹیسٹ لیا جائے گا اور کامیاب امیدواروں کو ایک گھنٹے کے اندر تقرری لیٹر جاری کیے جائیں گے۔ یہ نظام کرپشن اور اقرباء…
ضلع ٹانک میں پولیس گاڑی پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے حوالے سے شہداء کی درست تعداد ایس ایچ او سمیت سات (7) ہے۔
ابتدائی ہینڈ آؤٹ میں موصول ہونے والی ابتدائی معلومات کے باعث شہداء کی تعداد کم رپورٹ ہو گئی تھی، جس کی اب تصحیح کر دی گئی ہے۔
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
پشاور: خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں فوڈ انسپکشن کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے کو باضابطہ طور پر نافذ کر دیا ہے۔ فوڈ اتھارٹی بورڈ کی منظوری کے بعد صوبے میں پیپر لیس اور کیش لیس…