نئی دہلی(این این آئی) بھارت نے ریپ اور دیگر خطرات کا شکار خواتین کے لیے اسقاط حمل قانون میں آسانی پیدا کرتے ہوئے 24 ہفتوں کے حمل کو ضائع کرنے کی اجازت دے دی۔
کابل(این این آئی) طالبان نے تازہ حملوں میں کم از کم 29 افغان سیکیورٹی فورسز کے اہلکار ہلاک کردئیے جو افغان حکومت کی جانب سے ان پر فضائی و زمینی حملے کیے جانے کے بعد سامنے آئے۔
اسلام آباد (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے ڈیڑھ کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق رقم صوبہ پنجاب میں اربن ڈیویلپمنٹ پلاننگ پر خرچ کی جائے گی
ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات میں فیڈرل اتھارٹی برائے لینڈ اینڈ میری ٹائم ٹرانسپورٹ نے ایک ریسکیو آپریشن میں سمندر میں ایک آئل ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔
کوئٹہ(این این آئی)ریکوڈک کے حوالے سے عالمی ثالثی عدالت کی جانب سے کیے گئے 6 ارب ڈالر کے جرمانے کے خلاف حکومت پاکستان کی نظر ثانی کی درخواست منظور کرلی گئی
اسلام آباد(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو گزشتہ برس کے مقابلے میں ٹیکس سال 2019 میں مزید 40 فیصد کے قریب انکم ٹیکس گوشوارے موصول ہوئے ہیں۔
کوئٹہ( این این آئی)محکمہ بلدیات کی ترقی کیلئے آفیسر ان محنت ولگن سے کام جاری رکھیں۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر بلدیات دویہی ترقی سر دار صالح بھوتانی نے لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا