محکمہ بلدیات کی ترقی کیلئے آفیسر ان محنت ولگن سے کام جاری رکھیں ، وزیر بلدیات دویہی ترقی بلوچستان

0 30

کوئٹہ( این این آئی)محکمہ بلدیات کی ترقی کیلئے آفیسر ان محنت ولگن سے کام جاری رکھیں۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر بلدیات دویہی ترقی سر دار صالح بھوتانی نے لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ صالح محمد ناصر ،سیکرٹری لوکل بورڈ خادم حسین ،ڈائریکٹر ٹیکنیکل اختر بلوچ ،ظفر زہری ،چیف ایڈ منسٹر یٹر طارق زہری اور محکمہ کے دیگر آفیسران موجودتھے ،اس موقع پر سیکر ٹری بلدیات دویہی ترقی نے آفیسر ان پرزور دیاکہ وہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے جاری ترقیاتی اسکیمات کوجلد سے جلد پا یہ تکمیل تک پہنچا یا جائیں تاکہ ان اسکیمات کے ثمرات جلد سے جلد عوام تک پنچیں بعد ازں صوبائی وزیر بلدیات دویہی ترقی سردار صالح بھوتانی اور سیکرٹری بلدیات سردار صالح ناصر نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے لوکل گورنمنٹ کے آفیسر ان میں حسن کارکردگی سند تقسیم کئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.