کوئٹہ میں فائرنگ اور دیوار گرنے کے دو مختلف واقعات میں چار بچوں سمیت 6 فراد جاں بحق
کوئٹہ( این این آئی)کوئٹہ میں فائرنگ اور دیوار گرنے کے دو مختلف واقعات میں چار بچوں سمیت 6 فراد جاں بحق ، پولیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک میں گھر کی دیوار گرنے سے خاتون اور تین بچے جاں ہوگئے جبکہ کوئٹہ کے علاقے کرانی میں شاہ جی چوک پر فائرنگ سے خاتون اور ایک بچی جاں بحق ہوگئے پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں مزید کارروائی جاری ہے ۔