اہم خبریںبین الاقوامی

برقع مخالف بیان پر بورس جانسن کی معذرت

لندن :  برطانیہ میں حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کی اسلامو فوبیا، اقلیتوں اور نسلی امتیاز سے متعلق انکوائری رپورٹ جاری کردی گئی ہے ۔ اس رپورٹ کے لیے وزیراعظم بورس جانسن کا بھی انٹرویو لیا گیا تھا۔انہوں نے انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر اپنے کالم میں برقع پہننے ، مسلم خواتین کو ڈاکو اور لیٹر بکس کہنے سے متعلق سوال کے جواب میں باضابطہ طور پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ مسلم خواتین کو وہ لباس پہننے کا پورا حق حاصل ہے جسے وہ پسند کرتی ہیں اور مجھے اس بات کا علم بھی ہے لیکن صحافت میں زبان زیادہ آزاد اور سنسنی خیز ہوتی ہے اس لیے یہ الفاظ استعمال ہوگئے ۔بورس جانسن کا انکوائری کمیشن میں مزید کہنا تھا کہ تو کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ میں آئندہ بھی ایسی زبان استعمال کروں گا تو یہ بات درست نہیں۔ میں اب ایک اس عہدے پر ہوں جہاں مجھے تمام طبقات کی نمائندگی اور ان کا تحفظ کرنا ہے ۔واضح رہے کہ یہ کمیشن حکمران جماعت کنزرویٹوز نے وزیراعظم کی جانب سے امتیازی سلوک اور اس سے متعلقہ شکایات کو دور کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے تشکیل دیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button