اہم خبریںبین الاقوامی

موساد کا نیا سربر اہ مقرر ،ایران کیخلاف کارروائی کا عندیہ

تل ابیب  :  وزیراعظم آفس کے مطابق اسرائیلی فوج کے کمانڈو یونٹ سے کیریئر کا آغاز کرنے والے 56 سالہ ڈیوڈ بارنیا 1996 میں موساد میں شامل ہوئے ، 2019 سے وہ ادارے کے نائب سربراہ مقرر ہوئے ۔ موساد کے نئے سربراہ کی تقرری کی تقریب کے موقع پرنیتن یاہو نے ان اقدامات کا اشارہ دیا جوکہ ایران کو نیوکلیئر ہتھیاروں کی تیاری سے روکنے کیلئے اٹھائے جا سکتے ہیں۔ اپنے ریمارکس میں انہوں نے کہا کہ یہودی ریاست کے وجود کو آیت اللہ حضرات کے ہاتھوں نقصان سے محفوظ رکھنے کا اعلیٰ ترین ہدف رکھا گیا ہے اس کے حصول میں ایسی صورتحال بن سکتی ہے جوکہ ہم سے دلیرانہ اور آزادانہ فیصلوں کا تقاضا کریگی ۔ موساد کے نئے سربراہ یوسی کوہن کی جگہ لیں گے جوکہ 2015 سے ایجنسی کے سربراہ تھے ۔ موساد چیف

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button