
لاہور( سپورٹس رپورٹر) فرنچائز اونر جاوید آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں تصدیق کی کہ لیجنڈ انضمام الحق ایک مرتبہ پی ایس ایل کی چیمپئن بننے والی ٹیم پشاور زلمی کا حصہ بن گئے جن کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہا جاتا ہے ۔فرنچائز کے ڈائریکٹر آف کرکٹ محمد اکرم کا کہنا تھا کہ انضمام الحق کا وسیع تجربہ بیٹسمینوں کیلئے کارآمد ثابت ہوگا جبکہ نوجوانوں کو ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔




