اہم خبریںبین الاقوامی
کربلا :ایرانی قونصلیٹ پر حملہ،گیٹ نذرآتش،مظاہرے

کربلا : عراق میں مظاہرین نے کربلا میں ایرانی قونصلیٹ پرحملہ کردیا، مظاہرین نے قونصلیٹ کے گیٹ اور دیگر املاک کو نذر آتش کر دیا ۔اتوار اور پیر کی درمیانی شب سینکڑوں مظاہرین ایک سماجی کارکن کے قتل کے خلاف قونصلیٹ کے باہر مظاہرے کیلئے جمع ہوئے ،مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ایران ہمارے معاملات میں مداخلت بند کرے ،مشتعل مظاہرین ایرانی قونصلیٹ کی دیواروں پر چڑھ گئے اور نعرے لگاتے رہے ،اطلاعات کے مطابق اس مظاہرے کے دوران متعدد افراد زخمی ہوئے ،اس حملے پر پیر کو تہران میں عراقی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کر ایاگیا۔




