کھیل
دوسرا ٹیسٹ:سری لنکن بیٹسمینوں نے بنگال ٹائیگرز کو نڈھال کردیا

کینڈی ( اسپورٹس ڈیسک ) تاہم بارش اور خراب روشنی کے سبب دوسرے دن 65.5 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا۔سری لنکا نے دوسری صبح ایک وکٹ پر 291 رنز کے ساتھ اپنی پہلی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو لہیرو تھریمانے 140،اوشادا فرنینڈو 81 اور پاتھوم نسانکا 30 رنز بنا کر میدان چھوڑ گئے اور محض 69 رنز کے فرق سے پانچ وکٹیں گنوانے کے بعد نروشن ڈکویلا نے رمیش مینڈس کے ساتھ 87 رنز جوڑ کر دن کے اختتام تک مجموعی اسکور چھ وکٹوں پر 469 تک پہنچا دیا۔نروشن ڈکویلا 64 اور رمیش مینڈس 22 رنز پر کھیل رہے ہیں۔بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے تین وکٹیں حاصل کیں۔




