قومی ائیرلائن کا برطانیہ کیلئے خصوصی پروازوں کا سلسلہ شروع

0 32

کراچی :  قومی ائیرلائن (پی آئی اے) نے برطانیہ کے لیے بھی خصوصی پروازوں کا سلسلہ شروع کردیا ، پاکستانی نڑاد برطانوی شہریوں کے لیے 17 مئی تک 9 خصوصی پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے پاکستانی نڑاد برطانوی شہریوں کے لیے 11سے 17مئی تک 9 پروازیں آپریٹ کرے گی جس میں سے 7 اسلام آباد سے جب کہ 2 لاہور پروازیں لاہور سے روانہ ہوں گی۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ خصوصی پروازیں پاکستان سے لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کے لیے آپریٹ کی جائیں گی۔پی آئی اے شیڈول کے مطابق پہلی پرواز 11مئی کو اسلام آباد سے لندن روانہ ہوگئی ہے جب کہ آج ایک اور خصوصی پرواز اسلام آباد سے مانچسٹر جائے گئی۔لاہور سے 13 مئی کو خصوصی پرواز لندن روانہ ہوگی جب کہ 14مئی کو اسلام آباد سے لندن اور مانچسٹر کے لیے دو پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔15مئی کو لاہور سے مانچسٹر کے لیے خصوصی پرواز اڑان بھرے گی جب کہ 16 مئی کو اسلام آباد سے مانچسٹر اور برمنگھم کے لیے دو خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی۔ اس کے بعد 17مئی کو آخری پی آئی اے کی خصوصی پرواز اسلام آباد سے لندن روانہ ہو گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.