جعفرآباد میں صحت سہولیات کا جائزہ، غیر حاضر عملے کے خلاف کارروائی کی ہدایت

28

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
جعفرآباد، 16 جنوری 2026: ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں طبی سہولیات اور درپیش مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بتایا کہ غیر حاضر عملے کے خلاف کارروائی جاری ہے اور تمام مراکز صحت میں ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Comments are closed.