نصیرآباد میں تاریخ کی پہلی اقلیتی کھلی کچہری، مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
نصیرآباد: ضلع انتظامیہ اور محکمہ اقلیتی امور کے اشتراک سے تاریخ میں پہلی بار اقلیتی برادری کے مسائل کے فوری تدارک کے لیے کھلی کچہری منعقد کی گئی۔ کھلی کچہری ہندو کمیونٹی ہال میں ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور سنجے کمار پنجوانی تھے۔
تقریب میں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کیپٹن (ر) ذوالفقار علی کرار، اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ، پی ایس روشن راج اور ہندو، عیسائی و اوڈھ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری شکیل قادر خان اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
اقلیتی رہنماؤں نے امن و امان، پانی، نکاسیٔ آب، گیس پریشر، شمشان گھاٹ، چرچ بلڈنگ، سیف سٹی منصوبے اور دیگر مسائل اٹھائے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعدد مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی برادری کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔
Comments are closed.