چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی سے پریس کلب وفد کی ملاقات، شہری مسائل پر تبادلہ خیال

22

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

نصیرآباد: چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی میر صفدر خان عمرانی سے صدر پریس کلب عبدالرزاق بنگلزئی نے صحافیوں کے وفد کے ہمراہ اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں شہری مسائل، صفائی ستھرائی، نکاسیٔ آب، پینے کے صاف پانی، اسٹریٹ لائٹس، گلیوں کی مرمت، بلدیاتی خدمات اور گڈ گورننس پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ صدر پریس نے کہا کہ میڈیا عوام اور انتظامیہ کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے۔

چیئرمین میونسپل کمیٹی نے کہا کہ شفافیت، احتساب اور بہتر شہری سہولیات ان کی ترجیحات میں شامل ہیں، اور صحافیوں کی تجاویز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

Comments are closed.