پی پی 14 تمبو: قبائلی رہنماؤں کی پیپلز پارٹی سے علیحدگی، مسلم لیگ ن میں شمولیت

23

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
نصیرآباد: حلقہ پی پی 14 تمبو کی سیاست میں ایک بار پھر ہلچل مچ گئی، جہاں متعدد قبائلی رہنماؤں نے پیپلز پارٹی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی، میر یار محمد لہڑی اور میر نیاز احمد لہڑی کی موجودگی میں شمولیتی تقریب منعقد ہوئی۔ نئے شامل ہونے والوں نے مسلم لیگ ن کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میر عبدالغفور لہڑی نے کہا کہ ان کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت اور حلقے کی ترقی ہے، اور عوامی فلاح میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

Comments are closed.