بلوچستان میں موسم سرد، شمالی اضلاع میں شدید سردی برقرار رہنے کا امکان
کوئٹہ، 16 جنوری 2026: علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق جمعہ کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سردی کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ شمالی اور شمال مغربی اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید سردی رہی۔
Comments are closed.