وزیر اعلیٰ بلوچستان کے اعلان پر فوری عملدرآمد، خروٹ آباد تھانے اور سرکاری اسکول کا نام شہید میجر انور کاکڑ کے نام سے منسوب

21

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ، 16 جنوری 2026: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے اعلان پر ایک ہی دن میں عملدرآمد کرتے ہوئے خروٹ آباد پولیس اسٹیشن کا نام تبدیل کرکے شہید میجر انور کاکڑ پولیس اسٹیشن رکھ دیا گیا، جبکہ کوئٹہ میں قائم سرکاری ٹی بی سینٹوریم اسکول کو بھی شہید میجر انور کاکڑ کے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہداء ہمارے قومی ہیرو ہیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ اور بچوں کی اعلیٰ تعلیم کی ذمہ داری حکومت پہلے ہی اپنے ذمے لے چکی ہے۔

 

Comments are closed.