کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ایئرسیال کی کراچی پروازوں کا آغاز
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ، 16 جنوری 2026: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے زیرِ انتظام کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے کراچی اور کوئٹہ کے درمیان ایئرسیال ایئرلائن کی پروازوں کے آغاز کی کامیاب سہولت فراہم کر دی ہے، جس سے بلوچستان کے فضائی رابطوں میں مزید بہتری آئی ہے۔
ایئرسیال اس روٹ پر ہفتہ وار تین پروازیں پیر، بدھ اور جمعہ کو آپریٹ کرے گی، جس سے مسافروں کو سفری سہولیات میں اضافہ ہوگا۔
افتتاحی پرواز ایئرسیال 161، ایئربس A320 طیارے کے ذریعے، 3 بجکر 15 منٹ پر کوئٹہ پہنچی، جس میں 180 مسافر سوار تھے۔ واپسی کی پرواز ایئرسیال 162، 4 بجکر 32 منٹ پر کراچی روانہ ہوئی، جس میں 199 مسافر سوار تھے۔
اس موقع پر منعقدہ افتتاحی تقریب میں ایئرپورٹ منیجر، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے چیف سیکیورٹی آفیسر، سی او او (اے ٹی سی)، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے افسران، ایئرسیال کے نمائندگان، فلائٹ کریو اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ ایئرپورٹ منیجر نے پی اے اے کی اعلیٰ انتظامیہ کی جانب سے اس اقدام کو سراہتے ہوئے لاہور اور اسلام آباد سے بھی
پروازیں شروع کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ مسافروں کے لحاظ سے خاطرخواہ گنجائش اور مکمل ہوابازی سہولیات کا حامل ہے، جو مستقبل میں مزید پروازوں کے اضافے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
ترجمان
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی
Comments are closed.